16سال بعدارجنٹینا نے جونیئر عالمی کپ ہاکی خطاب جیتا

0

بھونیشور (یو این آئی) : لوٹارو ڈومین کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ارجنٹینا نے چھ مرتبہ کی عالمی چمپئن جرمنی کو اتوار کے روز کلنگا اسٹیڈیم میں چار۔دو سے شکست دے کر16 سال کے طویل وقفے بعد جونیئر عالمی کپ ہاکی خطاب جیت لیا۔ ارجنٹینا نے پہلی مرتبہ 2005 میں ہالینڈ کے روٹرڈم میں آسٹریلیا کو دو۔ایک سے شکست دے کر خطاب جیتا تھا اور اس مرتبہ اس نے جرمنی کو اپنا شکار بنایا۔دلچسپ یہ ہے کہ ہندوستان چوتھے نمبر پر رہا تھا اور اس مرتبہ بھی اسے چوتھی پوزیشن ملی ۔ اس سے قبل ہندوستان کو فرانس سے3-1 سے شکست کھا کر چوتھے مقام سے اکتفا کرنا پڑا تھا۔ ڈومین نے 10ویں، 25ویں اور 50ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے ا پنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ارجنٹینا کا ایک اور گول فرانکو آگسٹینی نے میچ کے آخری یعنی 60ویں منٹ میں کیا۔ جرمنی کی جانب سے دو گول جولیس ہینر نے 36ویں منٹ میں اور میسی فینڈٹ نے 47ویں منٹ میں کئے ۔ جرمنی نے 47ویں منٹ کے گول سے برابری حاصل کی لیکن ارجنٹینا نے 50ویں اور 60ویں منٹ میں دو گول کر کے خطاب اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے ہندوستان نے فرانس سے ایک ۔تین سے ہارنے کے بعد اپنی مہم چوتھی پوزیشن پر ختم کی۔ ٹیموتھی کلیمنٹ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت فرانس نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری بار ہندوستان کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس سے قبل 24 نومبر کو فرانس نے ٹورنامنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں ہندوستان کو پانچ۔چار سے شکست دی تھی۔ شام ساڑھے چار بجے کھیلے گئے میچ کی شروعات سخت رہی۔دونوں ٹیموں نے پہلے کوارٹر میں ایک دوسرے کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔ تیسرا کوارٹر بھی گول کے بغیر رہنے کی امید تھی لیکن ٹموتھی کلیمنٹ نے 26ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے فرانس کو ایک۔صفر کی برتری دلا ئی۔ اسی طرح انہوں نے تیسرے کوارٹر کے آغاز میں 34ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے برتری دو۔صفر کر دی۔ تاہم ہندوستان نے چوتھے کوارٹر کے آغاز میں ہی جوابی کارروائی کی۔ سدیپ چیراماکو نے 42ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کر کے ہندوستان کا کھاتہ کھول کر اسکور ایک۔دو کر دیا، لیکن ٹموتھی نے 47ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے ہندوستان کی میچ میں واپسی کے امکانات کو ختم کر دیا۔ اس کے بعد کوئی گول نہ ہوسکا اور اس کے نتیجے میں فرانس کو تین۔ایک سے فاتح قرار دیا گیا۔ فرانس نے اس کے ساتھ اپنی جونیئر مینز ہاکی ورلڈ کپ 2021 کی مہم تیسرے نمبر پر ختم کی، جبکہ دفاعی چمپئن ہندوستان کو چوتھے مقام پر اکتفا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS