سراج- اشون کا قہر، نیوزی لینڈکی ٹیم 62 رنوں پر ڈھیر

0

ممبئی (یو این آئی) : دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ محمد سراج(19/3) اور اشون( 8/4) کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ورالڈ ٹسٹ چمپئن نیوزی لینڈ کو محض 62 رن پر گھٹنے ٹیک دئے۔ ہندوستان کو پہلی اننگز میں325 رنز پر آل آؤٹ کرنے کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والی کیوی ٹیم آج ایک سیشن بھی نہیں کھیل سکی اور پوری ٹیم 28.1 اوور میں62 رنوں پر ہی سمٹ گئی۔ اب ہندوستان کومجموعی برتری 332 رن ہو گئی ، لیکن ہندوستان نے فالو آن نہیں کرایا اوردوسری اننگز کھیلنے کا فیصلہ کیا۔فاسٹ بالر محمد سراج نے نیوزی لینڈ کو ابتدائی جھٹکے دیے اور انہوں نے ٹام لیتھم (کپتان) اور ول ینگ کوسستے میں نمٹادیا۔ لاتھم 10اور ینگ 4 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے پہلے دووکٹ بالترتیب 10 اور15 کے اسکورپر گرے ۔ پھر سراج نے آئوٹ آف فارم راس ٹیلر کو اپنا شکار بنایا اورایک رن پر بولڈ کردیا۔ 17 رن پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم دوبارہ سنبھل نہ سکی۔ 27 کے اسکور پر اکشرپٹیل کے ڈیرل مچل کوآوٹ کرنے کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کا پورا ٹاپ آرڈر پویلین لوٹ گیا۔ پھر تجربہ کار اسپنر روی چندرن اشون نے مڈل اور لوئر آرڈر کے بلے بازوں پر قہربن کر برسے اور ایک کے بعد ایک وکٹیں حاصل کی ، دیکھتے ہی دیکھتے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 62 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہنری نکولس اشون کے پہلا شکار بنے وہ کلین بولڈ ہو گئے۔ 31 کے مجموعی اسکور پر یہ نیوزی لینڈ کا 5واں وکٹ تھا، اسکے بعداشون نے ٹام بلنڈیل، ٹم ساؤتھی اور ولیم سومرویل کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس طرح اشون نے 4 وکٹ لیے ، جب کہ سراج نے 3 ، اکشر نے 2اور جینت یادو نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نویں اور دسویں وکٹ کے طورپر سومرویل اور جیمیسن کاوکٹ 62 کے اسکور پر گرا جو بالترتیب اشون اور اکشر کے نام رہا۔ نیوزی لینڈ کو 62 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد ہندوستان نے فالو آن کے بجائے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ فی الحال، مینک اگروال اور چیتشور پجارا کریز پر ہیں اور بالترتیب 38 اور 29کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
اس سے پہلے آج، ہندوستانی ٹیم نے آج مینک(150) اور اکشر (52) کی بدولت اپنی پہلی اننگز109.5 اوور میں325 رنز پر ختم کی۔ نیوزی لینڈ کیلئے لیفٹ آرم اسپنر نے ایک اننگز میں10 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کی۔ہندوستان نے ہفتہ کو دوسرے دن چار وکٹوں کے نقصان پر221 کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ مینک120 اور ریدھیمان ساہا 25 کے انفرادی اسکور کے ساتھ بڑا سکور کرنے کے ارادے سے کریز پر آئے لیکن پہلے دن کی طرح نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل نے پھر ہندوستان کوجھٹکا دیا۔انہوں نے ساہا (27 )اور اشون (صفر)کی شکل میں لگاتار 2 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم اس کے بعد اکشر نے مینک کے ساتھ شراکت داری قائم کی۔ دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ کیلئے67 رنوں کی شراکت ہوئی۔اعجاز نے دونوں بلے بازوں کے خلاف جارحانہ بالنگ کی اور291 کے اسکور پر مینک کا وکٹ لے کر اس شراکت کو توڑ دیا۔ مینک اپنے انفرادی اسکور میں مزید30 رن جوڑنے کے بعد150رن آؤٹ ہوئے۔ پھراکشر نے اننگزکو آگے بڑھانے کی ذمہ داری لی، حالانکہ وہ زیادہ اسکور نہیں جوڑ سکے اور52 رن بناکر اعجاز کی گیند پرآؤٹ ہوگئے ۔ یہ ہندوستان کا 316 پر آٹھواں وکٹ تھا۔ اس کے بعد اعجاز نے نچلے آرڈر کے بلے بازوں جینت یادو اور محمد سراج کو بھی زیادہ دیرٹکنے نہیں دیا اور ان کاوکٹ لے کر325 کے اسکورپرہندوستانی ٹیم کو آل آوٹ کر دیا۔ ہندوستان کی جانب سے مینک اور اکشر کے علاوہ شبھمن گل نے44 رن بنائے ۔ وہیں نیوزی لینڈ کی جانب سے تمام10 وکٹیں اعجاز نے حاصل کی۔وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے اور نیوزی لینڈ کے پہلے ٹسٹ بالر بن گئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS