پریاگ راج (ایس این بی) : ٹیچر اہلیتی امتحان (ٹی ای ٹی) 2021 اتوارکو رد کردیا گیا کیونکہ پریاگ راج، شاملی سمیت کئی اضلاع میں پرچہ آئوٹ ہو گیا تھا۔ اس معاملہ میں ایس ٹی ایف نے
پیپر لیک کرنے والے گروہ کے 27 لوگوں کو مختلف اضلاع سے گرفتار کیا ہے۔ سب سے زیادہ 16 گرفتاریاں پریاگ راج سے کی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے امیدواروں کو فوراً واپس ان کے گھروں کو بھیجنے کیلئے محکمۂ ٹرانسپورٹ کی بسوں میں مفت سفر کی اجازت دینے کے ساتھ ہی ایک ماہ کے اندر دوبارہ امتحان منعقد کرانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اس معاملہ میں سخت رخ اپناتے ہوئے پیپر لیک کرنے والوں پر گنگیسٹر ایکٹ لگانے اور ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کی ہدایت دی ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست کے 2336 مراکز پر ٹی ای ٹی کا امتحان دو شفٹوں میں ہونا تھا۔ حکومت کی ہدایت پر ٹی ای ٹی امتحان کی نگرانی ایس ٹی ایف مسلسل کر رہی تھی۔ دیر رات شاملی اور بلند شہر سے واٹس ایپ پر پیپر سے متعلق مواد تقسیم کئے جانے کی اطلاع پر جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ پیپر لیک کرنے والا گروہ ٹی
ای ٹی امتحان کا پیپر امیدواروں کو فروخت کر رہا ہے۔ اس کی اطلاع فوراً حکومت کو دی گئی اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وہیں اتوار کی صبح ٹریزری سے پیپر نکلنے کے بعد جب اس کا ملان ایس ٹی ایف کے ذریعہ بھیجے گئے پیپر سے کیا گیا تو پتہ چلا کہ اصلی پیپر آئوٹ ہو چکا ہے۔ اس کے بعد فوراً وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ جس پر پیپر رد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ امیدواروں میں افراتفری روکنے کیلئے انتظامات کئے جانے لگے اور ان کو محکمۂ ٹرانسپورٹ کی بسوں سے مفت ان کے گھروں کی طرف روانہ کیا جانے لگا۔ حالانکہ اس دوران کئی مراکز پر نعرے بازی بھی ہوئی۔ پیپر لیک کرنے والا گروہ اسے 5 لاکھ روپے میں خرید کر امیدواروں سے پچاس ہزار روپے تک لے رہا تھا۔ اس معاملہ میں امتحان کرانے والی ایجنسی سے لے کر ٹریزری تک کردار نبھانے والے سبھی افسران و ملازمین اب ایس ٹی ایف کے نشانے پر ہیں۔ پیپر لیک ہونے کے بعد سینئر افسران نے مورچہ سنبھال لیا۔ اے ڈی جی نظم و نسق پرشانت کمار اور پرنسپل سکریٹری بیسک تعلیم دیپک کمار لوک بھون میں صحافیوں کو بتایا کہ ٹی ای ٹی امتحان میں سالور گینگ کو پکڑنے کیلئے ایس ٹی ایف نے جال بچھایا تھا۔ گزشتہ رات سے ابھی تک ریاست کے مختلف شہروں سے 27 لوگوں کو پکڑا گیا ہے۔ ان لوگوں کے پاس سے پیپر کی فوٹو کاپی برآمد ہوئی ہے۔ جانچ میں ٹی ای ٹی کے پیپر ان کے پاس ہونے کی تصدیق ہونے پر حکومت نے امتحان رد کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوبارہ ہونے والے امتحان کا پورا خرچ حکومت اٹھائے گی۔ گرفتار لوگوں میں یوپی کے علاوہ بہار کے لوگ بھی شامل ہیں۔
یوپی ٹی ای ٹی 2021 کا پرچہ آئوٹ، امتحان رد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS