مودی یوگی کی تصویر پر بی جے پی ایس پی میں لفظی جنگ

0

لکھنؤ (یواین آئی) : وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے تصاویر کے سلسلے میں اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے درمیان سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں خوب طنزیہ تیر چلے۔ اس کاآغاز دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے یوگی کے اس ٹوئٹ سے ہوا جس میں انہوں نے مودی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنی 2 تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ مودی۔ایک تصویر میں یوگی کے کندھے پر ہاتھ


رکھ کر بات کرتے ہوئے گلیارے سے گزرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان تصاویر کے ساتھ یوگی نے ایک ہندی نظم کی چند لائنیں لکھی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی ڈائریکٹر جنرلس آف پولیس کے قومی سمیلن میں شرکت کے لئے گزشتہ 2 دنوں سے لکھنؤ میں ہیں۔ اس دوران یوگی سے ہوئی ان کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں۔اس کے کچھ دیر بعد بی جے پی کی ریاستی اکائی کے ٹوئٹر ہینڈل سے یوگی کے اس ٹوئٹ کو شیئر کیا گیا ہے ۔ اس پر سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے یوگی-مودی کی تصویر کا ذکر کیے بغیر ہی شاعرانہ انداز میں ٹوئٹ کر کے طنز کسا۔ انہوں نے لکھا ’دنیا کی خاطر سیاست میں کبھی یوں بھی کرنا پڑتا ہے ۔ بے من سے کندھے پر رکھ ہاتھ کچھ قدم سنگھ چلنا پڑتا ہے‘۔ اس کے بعد جواب میں ریاستی بی جے پی نے اکھلیش کا ایک پرانا ویڈیو شیئر کیا جس میں پارٹی کے اندر گھمسان کے دروان غصے میں ایس پی فاؤنڈر ملائم سنگھ یادو سے مائیک چھنتے نظر آرہے ہیں۔ ان دونوں ٹوئٹ پر ایس پی اور بی جے پی حامیوں نے سوشل میڈیا پر تصویروں،ویڈیوں اور شعر و شاعری کے ساتھ ایک دوسرے پر جم کر طنز بھرے حملے تیز کردیے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS