پرینکا گاندھی تیز بخار میں مبتلا، مرادآباد جلسہ عام پروگرام منسوخ

0

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے تیز بخار کی وجہ سے اتر پردیش کے مراد آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کا اپنا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔ کانگریس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ مسز واڈرا گزشتہ دو دنوں سے بخار میں مبتلا ہیں اور اس کے باوجود انہوں نے اتوار کو اتر پردیش میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا لیکن آج انہیں تیز بخار ہے جس کی وجہ سے انہوں نے جلسہ سے خطاب کرنے کے لیے اپنا پہلے سے طے شدہ خطاب منسوخ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ”تیز وائرل بخار کی وجہ سے محترمہ واڈرا آج مرادآباد میں کانگریس عہدیداروں کی میٹنگ میں بھی نہیں پہنچ پائیں گی۔ وہ ہلکے بخار کے باوجود کل بلند شہر کانفرنس میں پہنچی تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ مرادآباد میں ریاستی کانگریس کے عہدیداروں کا کنونشن ہے، جس سے ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو اور دیگر سینئر لیڈران خطاب کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS