لکھنؤ:(یواین آئی) سماجو ادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی نے اترپردیش میں اب تک کے اپنے میعادکار میں صرف لاقانونیت اور بدنظمی پھیلانے کے علاوہ دوسرا کوئی کام نہیں کیا ہے۔ اس کا عمل اور فطرت فسادی قسم کا ہے۔ نفرت پھیلانے کے ساتھ سماج کی تقسیم کو بڑھانے میں ہی بی جے پی ہمیشہ محورہتی ہے۔ جھوٹ کے لئے ہی اس کا منتھن لگاتار جاری رہتا ہے۔
اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی رام راج میں بی جے پی حکومت کی ڈبل انجن والی گاڑی کا کسانوں کو’کچلنا’ جاری ہے۔ اناؤ میں زمین پر قبضہ ہوجانے سے پریشان کسان کو اس حکومت میں انصاف نہیں ملا تو لکھنؤ میں ودھان بھون کے سامنے خود سوزی پر مجبور ہوگیا۔ سماجو ادی حکومت میں ودھان بھون کے سامنے لوک بھون اس لئے بنوایا تھا تاکہ وہ انصاف کی مندر بنے لیکن وزیر اعلی نے وہاں بیٹھ کر سبھی جمہوری اور آئینی اقدار کو پس پشت ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع باگپت میں قرض میں ڈوبے کسان کی خودکشی تکلیف دہ ہے۔ بی جےپی اقتدار میں کسانوں کی ایسی ھالت حکومت کے سبھی جھوٹوں کا پردہ فاش کررہی ہے۔ آخر ریاست کا کسان کب تک یہ سب برداشت کرے گا۔بی جے پی حکومت عوامی کی کتنی خیر خواہ اور غریبوں کی کتنی ہمدرد ہے اس کا تا زہ نمونہ یہ ہے کہ غریب کو مفت اناج دینے کی اسکیم پر تالا لگا دیا گیا ہے۔
بی جے پی حکومت نے صرف لاقانونیت کو فروغ دیا ہے :اکھلیش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS