صدر جمہوریہ کے ہاتھوں پدم ایوارڈ تقسیم

0

نئی دہلی،(یو این آئی):صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج یہاں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں سال 2020 کے لیے اپنے متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور متعدد دیگر معززین بھی موجود تھے۔
صدر جمہوریہ نے سینئر سوشلسٹ لیڈر اور سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈیز، سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو بعد از مرگ ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا۔ماریشس کے سابق صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم انیرودھ جگناوتھ کو بھی پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔کلاسیکی گلوکار چننولال مشرا، باکسر میری کوم اور پجاور مٹھ کے سابق سربراہ آنجہانی وشویش تیرتھ سوامی کو بھی پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔
صدر جمہوریہ نے سال 2021 کے لیے بھی 119 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا جن میں سات پدم وبھوشن، 10 پدم بھوشن اور 102 پدم شری ایوارڈ شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS