نواب ملک نے پیش کیا نکاح نامہ تو سمیر وانکھیڑے کاجواب، ماں کی خوشی کے لئے کیا…

0

نئی دہلی (ایجسنی): ممبئی کروز ڈرگس پارٹی معاملے میں جانچ کررہے این سی بی کے زونل افسر سمیر وانکھیڑے نے آج مہاراسٹر کے وزیر نواب ملک کے الزامات کاجواب دیا ہے۔ دراصل نواب ملک نے آج نکاح نامہ ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا، جس میں ان کا نام سمیر داؤد وانکھیڑے لکھاہے۔ نواب ملک کے الزام پر سمیر نے جواب دیا کہ میں پیدائش سے ہندو ہوں اور ایک دلت خاندان سے تعلق رکھتا ہوں۔ آج بھی ہندو ہوں، کبھی مذہب نہیں بدلا۔ ہندوستان سیکولر ملک ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔ میرے والد ہندو ہیں اور ماں مسلم تھی۔ میں دونوں سے محبت کرتا ہوں۔ میری ماں مسلم تھی


اور وہ چاہتیں تھیں کہ میں مسلم رسم ورواج سے شادی کروں اس لئے میں نے ماں کی خوشی کے لئے شادی کی، لیکن اسی مہینے میں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی رجسٹر کروائی کیوں کہ جب دو الگ مذہبوں کے لوگ شادی کرتے ہیں تو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوتی ہے۔ اس میں مذہب نہیں بدلتا۔ بعد میں قانونی طور پر طلاق بھی ہوا۔ مگر میں نے کوئی مذہب بدلا ہے تو نواب ملک اس کا سرٹیفکیٹ دیکھائیں۔ آپ کو بتادیں کے نواب ملک نے آج سمیر وانکھیڑے سے جڑا نکاج نامہ ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ سمیر داؤد وانکھیڑے کا نکاح نامہ ہے۔ ان کی شادی ڈاکٹر شبانہ قریشی


کے ساتھ ہوئی تھی۔ 7 دسمبر 2006 کو، سمیر داؤد وانکھیڑے اور شبانہ قریشی کی شادی لوکھنڈ والا کمپلیکس، اندھیری ویسٹ ممبئی میں ہوئی۔ نواب ملک نے اس جوڑے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نواب ملک کا کہنا ہے کہ سمیر وانکھیڑے کے والد ہندو دلت تھے جبکہ ان کی والدہ مسلمان تھیں۔ شادی کے بعد ان کے والد نے مسلم مذہب اختیار کیا۔ جب کوئی مسلمان یا کوئی اور مذہب اختیار کرتا ہے تو اس کا اپنی پرانی ذات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ لیکن سمیر وانکھیڑے نے ریزرویشن کا استعمال کیا۔ جعلی سرٹیفکیٹ کے ذریعے نوکری حاصل کر کے غریبوں کا حق مارا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS