لکھنؤ : (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی کی حکومت اتر پردیش میں اقتدار میں آتی ہے تو عوام کو کسی بھی بیماری کے لیے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت دی جائے گی۔ کانگریس کی ریاستی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا جو ‘ہم وچن نبھائیں گے’ کی ٹیگ لائن کے ساتھ ریاست میں ’پرتگیہ یاترائیں‘کر
कोरोना काल में और अभी प्रदेश में फैले बुखार में सरकारी उपेक्षा के चलते उप्र की स्वास्थ्य व्यवस्था की जर्जर हालत सबने देखी।
सस्ते व अच्छे इलाज के लिए घोषणापत्र समिति की सहमति से यूपी कांग्रेस ने निर्णय लिया है कि सरकार बनने पर
'कोई भी हो बीमारी
मुफ्त होगा 10 लाख तक इलाज सरकारी।' pic.twitter.com/wJbTZXbjmk— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) October 25, 2021
رہی ہیں، انہوں نے پیر کو ٹویٹ کیا۔ پہلے سے کیے گئے وعدوں کو شامل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “کورونا کی مدت کے دوران اور اب ریاست میں بخار ریاستی حکومت کی ناہلی کے سبب پھیل رہاہے، اور اس کے سسٹم کو ہر کسی نے دیکھا ہے۔ سستے اور اچھے علاج کے لیے منشور کمیٹی کی رضامندی سے یوپی کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت بننے پر’کوئی بھی بیماری ہونے پر مفت 10 لاکھ تک کا سرکاری علاج ہوگا‘‘۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتہ پرینکا گاندھی نے بارہ بنکی سے تین ‘پرتگیہ یاترا’ کو جھنڈی دکھائی تھی۔ اس موقع پرانہوں نے خواتین کو ٹکٹوں میں 40 فیصد حصہ ،لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور الیکٹرانک اسکوٹی،کسانوں کے مکمل قرض معافی،گندم کی کم از کم سپورٹ پرائس،دھان 2500 روپے،بجلی کا بل سب کا نصف،کورونا کے واجبات صاف، ہرخاندان کو کورونادورمیں ہونے والے نقصان کے بدلے 25 ہزار کی امداد، 20 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت اور کنٹریکٹ ورکرز کو ریگولر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔