جب غلامی میں آقا کی آیا کرو
اپنا گھر بار سب کچھ لٹایا کرو
دل میں حب نبی ہیں تو داڑھی رکھو
اور مونچھیں نہ اپنی بڑھایا کرو
عشق لیلیٰ سے کیا تجھ کو حاصل ہوا
عشق احمد میں جانیں لٹایا کرو
تم سے ہو جائے گا رب خفا اس لئے
بے حیا محفلوں میں نہ جایا کرو
معاف کر دے گا شمشاد میرا خدا
بس ندامت کے آنسو بہایا کرو
شمشاد ملکوی سمستی پور رابطہ 7061029259
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS