ماموں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں :مٹھائی نہیں، اب پٹرول مفت، اگر آپ بھی خواہشمند ہیں تو پہنچ جائیں بھوپال!

0

بھوپال،(ایجنسی):مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے پمپ مالک نے اپنی بہن کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر مفت پیٹرول دینے کا اعلان کیا۔پیٹرول کی قیمتیں دن بدن آسمان سے باتیں کررہی ہیں پھر چاہے وہ بھارت ہو یا پاکستان، ایسے میں مفت پیٹرول ملنا کوئی خواب دیکھنے جیسا ہے۔مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے پمپ مالک نے اپنی بہن کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر مفت پیٹرول دینے کا اعلان کیا۔مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں پمپ کے مالک دیپک سینانی کی بہن کے گھر 9 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خوشی میں دیپک نے کچھ منفرد کرنے کا سوچا۔
بچی کے ماموں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ خیال میرے ذہن میں آیا تو مجھے ڈر تھا کہ کہیں لوگ اسے میرے پیٹرول پمپ کیلئے کی جانے والی تشہیر نہ سمجھیں لیکن بعد میں اس خیال کو جھٹک دیا اور گاہکوں کو اضافی پیٹرول تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیا۔پیٹرول پمپ مالک نے بتایا کہ میں نے دیکھا صبح 9 سے 11 اور شام 5 سے 7 بجے کے درمیان زیادہ سے زیادہ گاہک آرہے ہیں، تو میں نے اسی وقت 5 سے 10 فیصد اضافی پیٹرول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔میڈیا کے مطابق دیپک نے 100 روپے کا پیٹرول خریدنے والے افراد کو 5 فیصد اضافی ایندھن فراہم کیا جب کہ 200 سے 500 روپے کا پیٹرول خریدنے والے شہریوں کو 10 فیصد اضافی پیٹرول دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS