جمعیۃ علماء مہراج گنج کا انتخاب : مولانا الطاف احمد ندوی صدر ، مولانا محی الدین قاسمی ندوی جنرل سکریٹری منتخب

0

لکشمی پور (پریس ریلیز): شہر مہراج گنج میں واقع قدیم دینی درسگا ہ جامعہ عربیہ صادقیہ کی نئی عمارت بسمل نگر میں مؤرخۃ ١٨/ اکتوبر ٢٠٢١کو صبح دس بجے جمعیۃ علماء ہند اکائی مہراج گنج کی انتخابی میٹنگ ، جمعیۃ کے صدر مولانا الطاف احمد ندوی کی صدارت میں منعقد ہوئی ، جس میں جمعیۃ علماء ضلع مہراج گنج کی مجلس منتظمہ کے تمام عہدیداران وممبران نے شرکت کی ۔

میٹنگ کا آغاز قاری اخلاق احمدکی تلاوت اور فیضان احمد کی نعت پاک سے کیا گیا، بعد ازاں جمعیۃ کے جنرل سکریٹری مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے سب سے پہلے تمام آنے والے مہمانان وجمعیتی احباب کا استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی ناخوشگواری کی باوجود چاروں تحصیلوں کی نمائندہ شخصیات کی شرکت، ، جمعیت سے والہانہ رشتہ کی واضح دلیل ہے۔جنرل سکریٹری نے جمعیۃ علماء ہند کی روشن خدمات پر بھر پور روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس پس منظر میں ١٩١٩ میں ملت کی خاطر جمعیۃ کی داغ بیل ڈالی گئی تھی ، آج کے حالات کی وجہ سے ملت کو جمعیت کی شدید ضرورت ہے ، یقینا جمعیۃ ہی وہ نمائندہ تنظیم ہے، جو ملت اسلامیہ کے تمام تقاضوں کو پوری کرنے کی اہلیت، اور ملت کو متحد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جنرل سکریٹری نے اپنے دوسالہ ٹرم ٢٠١٩۔٢٠٢٠۔ کی کارکردگی سے سامعین کو روشناس کرایا ، جسے سن کر تمام حاضرین نے ضلعی جمعیت کی کارکردگی پر مکمل اطمینان وخوشی کا اظہار کیا۔
اس کے بعد انتخابی مرحلہ ، مشاہد کے طور پر تشریف لائے ہوئے مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی نگرانی میں شروع ہوا، آفس سکریٹری مولانا شبیر احمد قاسمی ، صدر مدرس مدرسہ صادقیہ ، نے جمعیۃ کی کارگذاری وخدمات کو دیکھتے ہوئے موجودہ کمیٹی کو ہی اگلے ٹرم ٢٠٢٠۔٢٠٢١ ۔ کے لئے توسیع کئے جانے کی تجویز رکھی ، جس پر مجلس میں موجود منتظمہ کے اراکین ،عہدیداران و اہل خرد نے اس پیش کردہ تجویز پر کلی اتفاق کرتے ہوئے پوری تائید فرمائی ، بعدازاں موجودہ کمیٹی کو ہی اگلے ٹرم کے لئے انکے سابقہ عہدوں کے ساتھ توسیع کئے جانے کا اعلان کردیا گیا، سبھی حاضرین نے ہاتھ اٹھا کر اپنی تائید وتوثیق کی۔
جمعیۃ کے کاز کو بہتر وفعال بنانے کے لئے مجلس منتظمہ کے عہدوں میں جزوی طور پر چند ناموں کے اضافہ کی تجویز بھی رکھی گئی جسے تمام شرکاء میٹنگ نے اتفاق ظاہر کرتے ہوئے منظوری عطا کی، اس طرح اب سرپرستان میں ایک نام مولانا محمد اطہر صدیقی ، ناظم مدرسہ صادقیہ ،کا اضافہ کردیا گیا ،نیز مولانا محمد طاہر القاسمی کو نوتنواں تحصیل کا صدر ، اور حافظ اقبال احمد کو پھریندہ تحصیل کا آرگنائزر بنائے جانے کی تجویز کو بھی منظوری دے گئی ۔اب جمعیۃ میں منتخب عہدوں کی تفصیل اس طرح ہے، سرپرستان : مولانا قاری محمد طیب قاسمی، مولانا جلال الدین قاسمی، مولانا محمد اقبال فائق قاسمی، مولانا محمداسلام قاسمی، مولانا محمد اطہر صدیقی، صدر مولانا الطاف احمد ندوی، جنر ل سکریٹری مولانا محی الدین قاسمی ندوی،(صدر تحصیل پھریندہ )مولانا فخرالدین قاسمی، ( صدر تحصیل نوتنواں )مولانا محمد طاہر قاسمی، سکریٹری مولاانا محمد تقسیم قاسمی، ( صدر تحصیل صدر ) مولانا اقرار احمد قاسمی، سکریٹری مفتی شعیب احمد قاسمی ،(صدر تحصیل نچلول ) بھائی کامران ، سکریٹری قاری محمد اخلاق ،(میڈیا انچار ج) مفتی احسان الحق قاسمی،(خازن)مولانا نصیر الدین ندوی،(صدر اصلاح معاشرہ کمیٹی)مفتی تبارک حسین ، ( معاون ضلع صدر) مفتی جمال احمد قاسمی، ( ضلع آرگنائزر ) مولانا سراج الدین قاسمی ۔
اخیر میں مشاہد انتخاب و سرپرست جمعیۃ مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے شرکاء اجلاس کو روبرو ہوکر کہا کہ ، جمعیۃ علماء ہند ایک اصولی تنظیم ہے، جس کے عہدیداران کا انتخاب ضابطہ کے تحت ہوتا ہے، جو آج الحمدللہ اس وقت مجلس منتظمہ کے متفقہ فیصلہ کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS