نئی دہلی،(یو این آئی):ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے پیر کو کہا ہے کہ انڈین کووڈ ویکسین کووایکسین کو “ایمرجنسی میں استعمال” کے لیے منظوری دینے کا عمل جاری ہے اور اس کی تکمیل کے بعد اسے ایمرجنسی لسٹ میں شامل کر لیا جائے گا۔
ڈبلیو ایچ او نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں بتایا ہے کہ کووڈ ویکسین بنانے والی ہندوستانی کمپنی بھارت بائیوٹیک کوویکسین کی منظوری کے لیے ضروری ڈیٹا اور معلومات جمع کرائی ہیں اور اس کا تجزیہ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کر رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کمپنی سے آج ایک اور اطلاع طلب کی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے بتایا ہے کہ “ہمیں معلوم ہے کہ بہت سے لوگ ڈبلیو ایچ او کی سفارش کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ویکسین کو کووڈ۔ 19 ایمرجنسی یوز لسٹ میں شامل کیا جا سکے لیکن ہم اس کے لئے عمل میں ڈھیل نہیں دے سکتے۔ کسی بھی پروڈکٹ کو ہنگامی استعمال کے لیے تجویز کرنے سے پہلے ہمیں اسے محفوظ اور موثر ہونے کے لیے اچھی طرح جانچنا ہوگا۔‘‘
ڈبلیو ایچ او نے بتایاکہ ڈبلیو ایچ او ایمرجنسی یوز لسٹ میں شامل کرنے کے عمل کی مدت اس بات پر منحصر ہے کہ کمپنی مطلوبہ معلومات کتنی جلدی فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈبلیو ایچ او کو کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے لیے ویکسین کے معیار ، تحفظ ، تاثیر اور افادیت کا جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق جب تمام سوالات سے متعلق معلومات دستیاب ہو جائیں گی ڈبلیو ایچ او اور اس کا ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کو ویکسین کی منظوری کے حوالے سے مکمل جائزہ لے کر حتمی سفارش کرے گا۔
کووڈ ویکسین کوویکسین مکمل طور پر ہندوستان میں تیار کی گئی ہے۔ بھارت بائیوٹیک نے بچوں کے لیے کووڈ ویکسین بھی بنائی ہے اور اسے منظوری کے لیے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کے پاس پیش کیا گیا ہے۔ یہ ویکسین دو سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو دی جا سکتی ہے۔
کوویکسین کی منظوری دینے کا عمل جاری ہے: ڈبلیو ایچ او
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS