کانگریس یوپی میں کسی کو بھی وزیراعلی کا امیدوار نہیں بنائے گی: پونیا

0
Image: The Hindu

نئی دہلی ،(یو این آئی):کانگریس کے سینئر لیڈر اور اتر پردیش الیکشن مہم کمیٹی کے چیئرمین پی ایل پونیا نے بتایا ہے کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کے چہرے کے ساتھ میدان میں اترے گی لیکن بطور وزیراعلیٰ امیدوار کسی کو بھی نہیں بنائے گی۔پیر کو یو این آئی سے بات کرتے ہوئے مسٹر پونیا نے بتایا کہ جب سے محترمہ وڈرا متحرک ہوئیں ہیں اتر پردیش میں لوگوں کا ذہن تبدیل ہو رہا ہے اور لوگوں نے محسوس کرنا شروع کر دیا ہے کہ صرف کانگریس ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دے سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اترپردیش میں یوگی حکومت کے خلاف ایک ماحول بننا شروع ہوگیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک کانگریس کو اترپردیش میں پیچھے رہنے والی پارٹی سمجھا جاتا تھا لیکن محترمہ گاندھی کی سرگرمی کی وجہ سے حالات تیزی سے کانگریس کے حق میں تبدیل ہورہے ہیں۔مسٹر پونیا نے حال ہی میں اترپردیش میں کانگریس کی انتخابی مہم کمیٹی کا چارج سنبھالا ہے ، نے کہا کہ “ایک بات سمجھنی ہوگی کہ محترمہ پرینکا گاندھی وڈرا سے زیادہ مقبول کوئی دوسرا لیڈر نہ صرف کانگریس بلکہ پورے اتر پردیش میں نہیں ہے اور وہ ہر مسئلے پر فرنٹ پر آکر قیادت کررہی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ “اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس تنہا انتخاب لڑے گی۔ بہوجن سماج پارٹی یا سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS