یو سی جی نے اسسٹنٹ پروفیسرز کی براہ راست بھرتی کے لیے لازمی پی ایچ ڈی کی تاریخ میں کی توسیع

0

نئی دہلی،(یو این آئی):یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے یونیورسٹیوں میں اسسٹنٹ پروفیسروں کی براہ راست بھرتی کے لیے درخواستوں کی تاریخ کو یکم جولائی 2021 سے یکم جولائی 2023 تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یو جی سی کے سکریٹری رجنیش جین کی طرف سے منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ،کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے پیش نظر یو جی سی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ یو جی سی نے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اساتذہ اور دیگر تعلیمی عملے کی تقرری اور اعلیٰ تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کم از کم قابلیت سے متعلق ریگولیشنز 2018 میں ترمیم کی ہے۔ اس اصول میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ ڈی کی ڈگری یونیورسٹی کے شعبہ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر براہ راست بھرتی کے لیے لازمی قابلیت ہوگی۔ اس ترمیم کو یو جی سی ترمیمی ضابطے 2021 کے نام سے جانا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS