چنڈی گڑھ،(یو این آئی):مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ‘کلین انڈیا’ مہم کے تحت گزشتہ آٹھ دنوں میں ملک میں تقریبا 24 لاکھ کلو گرام پلاسٹک کا کچرا جمع کیا گیا ہے۔
مسٹر ٹھاکر نے یہ بات آج یہاں سیکٹر 32 میں کچرا اکٹھا کرنے کی مہم شروع کرنے سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کی آزادی کے 75 ویں سال میں شروع کی گئی اس مہم کے تحت 31 اکتوبر تک 75 لاکھ کلوگرام کوڑا اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جس طرح یہ صفائی مہم جاری ہے اس سے لگتا ہے کہ وقت سے پہلے کوڑا اکٹھا کرنے کا ہدف پورا جائے گا۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ یہ صفائی مہم ملک کے 744 اضلاع میں شروع کی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد ملک کے لوگوں کو صفائی ستھرائی سے آگاہ کرنا ہے اور انہیں بتانا ہے کہ کچرے کو کھلے میں نہ پھینکیں۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کا کچرا سڑتا اور گلتا نہیں اور یہ زمین اور ماحول کو آلودہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم سے جہاں لوگ صحت مند رہیں گے وہیں ملک صاف اور خوبصورت بھی ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ نہرو یووا مرکز ،نیشنل سروس اسکیم کے رضاکار ، بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ سمیت کئی نوجوان تنظیمیں اور ملک کے دیگر علاقوں کے نوجوان کچرا جمع کر رہے ہیں، وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس دوران وہ خود کو بھی اس مہم میں شامل ہونے سے نہیں روک سکے اور نوجوانوں اور رضاکاروں کے ساتھ مل کر بازار میں گھوم گھوم کر کچرا اکٹھا کیا۔
۔۔۔۔۔۔توانوراگ ٹھاکر خود پلاسٹک کچرا اکٹھا کرنے لگے؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS