سپریم کورٹ کولیجیم نے 12وکلا اور ایک جوڈیشیل افسر کے تناظر میں کیا سفارش کی؟

0

نئی دہلی،(یو این آئی):سپریم کورٹ کے کولیجیئم نے 12وکلا اور ایک جوڈیشیل افسر کو ترقی دیتے ہوئے چار ہائی کورٹوں کے جج کے عہدہ پر تقرری کرنے کی سفارش کی ہے۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی پانچ رکنی کولیجیئم کی جمعہ کو ہوئی میٹنگ میں جوڈیشیل افسر سبھا مہتہ کو راجستھان ہائی کورٹ کے جج کے لئے اپنی منظوری دی ہے۔ وکیل ساکیہ سین اور سوبھک متر کو کلکتہ ہائی کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی ہے۔ مسٹر سین کے نام پر اس سے پہلے بھی کولیجیئم نے منظوری دی ہے۔ کولیجیئم نے بدھ کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں جے ستیہ نارائن پرساد، اننت رامناتھ ہیگڑے، چیپودیرا مونپا پوناچا، سدیا رچیا اور کنکوجھل شری دھرن ہیم لکھا کو کرناٹک ہائی کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی ہے۔
کولیجیئم نے اسی دن کلدیپ ماتھ، منیش شرما، ریکھا بورانا اور سمیر جین کو راجستھان ہائی کورٹ جبکہ منو کھرے کو الہ آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدہ پر تقرری کو منظوری دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS