نئی دہلی،(یو این آئی): وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے موصول ہونے والے تحائف اور یادگاروں کی ای نیلامی میں چار تحائف کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زیادہ لگائی گئی ہے۔ یہ تحائف ایک کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوئے ان میں جاپان اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا اور بھوانی دیوی کی تلوار بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سمیت اینٹل کی جیولین (جیولین) اور ان کے دستخطی کارسیٹ جو مسٹر مودی کو ٹوکیو میں پیرالمپکس کے شرکاء نے پیش کیے تھے نے بھی ایک کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کی بولی لگائی گئی۔
نیرج چوپڑا کے نیزے کی آخری بولی 1.5 کروڑ روپے لگائی گئی۔ نورڈک اسپورٹس کے تیار کردہ نیرج کے نیزے کی اصل قیمت مارکیٹ میں تقریبا 80،000 روپے ہے۔ واضح رہے کہ نیرج چوپڑا نے 16 اگست کو منعقدہ انڈین اولمپک دستے کی اعزازی تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا نیزہ پیش کیا تھا۔ اولمپکس میں دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کے استعمال کردہ آلات کو بھی ای نیلامی میں شامل کیا گیا تھا۔بھوانی دیوی کی آٹوگرافڈ تلوار کے لیے نیلامی میں 1.25 کروڑ روپے کی دوسری بلند ترین بولی موصول ہوئی۔ ایک خریدار نے سمت انٹل کے نیزے کے لیے 1.002 کروڑ روپے کی بولی لگائی۔ اس کے بعد چوتھے نمبر پر سال 2020 ٹوکیو پیرالمپکس میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کےدستخط والے کارسیٹ کی قیمت ایک کروڑ روپے بولی لگائی گئی۔
وزارت سنسکرت کی طرف سے کی گئی اس ای نیلامی میں خریدار نے لولینا بورگوہین کے پہنے ہوئے باکسنگ دستانے خریدنے کے لیے 91 لاکھ روپے تک ادا کرنے پر تیار ہوئے۔چوپڑا کی نیلامی کے تیسرے دور کا عمل 17 ستمبر کو شروع ہوا۔ نیلامی میں مذہبی نمونے کے علاوہ اولمپین کھیلوں کے سامان نے زیادہ توجہ حاصل کی۔ ان کے علاوہ دیگر تحائف جن کے لیے سب سے زیادہ بولیاں کی گئیں وہ ہیں سردار پٹیل کا مجسمہ (140 بولیاں) ، گنیش بھگوان کی لکڑی کی مورتی (117 بولیاں) ، پونے میٹرو لائن یادگاروں (104 بولیاں) اور وجے لو یادگار میموریل (98 بولیاں) شامل رہیں۔ واضح رہے کہ اس ای نیلامی سے جمع ہونے والی رقم وزیراعظم کے ‘نمامی گنگے پروجیکٹ’ کے تحت گنگا کی صفائی اور تحفظ کے لیے استعمال کی جائے گی۔
مودی کو ملنے والے تحائف کی نیلامی،چار کے لیے ایک کروڑ سے زائد کی بولی،نیرج کا نیزہ سرفہرست
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS