ایئر انڈیا کے طیارہ میں خاتون نے بچے کو جنم دیا

0

نئی دہلیـ (یو این آئی) لندن سے کوچی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز اس وقت قلقاریوں سے گونج اٹھی جب ایک حاملہ خاتون مسافر نے بچے کو جنم دیا۔ عملے کے ارکان نے فوری طور پر طیارے کو فرینکفرٹ کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ ماں اور بچے کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ ایئر انڈیا کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بچہ 5 اکتوبر کو پیدا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا کی پالیسی کے مطابق 32 ہفتوں تک کے حاملہ مسافر ڈاکٹر کے ’فٹ ٹو فلائی

سرٹیفکیٹ‘کے بغیر سفر کر سکتے ہیں جب کہ 32-35 ہفتوں کے درمیان حاملہ مسافروں کے لیے پرواز کے لیے ڈاکٹر کی منظوری لازمی ہے۔ اس معاملہ میں تقریبا 29 ہفتوں کی حاملہ خاتون نے اپنے ڈاکٹر کی طرف سے چیک ان کاؤنٹر پر سرٹیفکیٹ دکھایا تھا اور اسے فضائی سفر کے لیے موزوں قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے مسافروں کی سہولت اور ان کی خیریت سب سے بڑھ کر ہے۔ ہم خوش ہیں کہ ماں اور نوزائیدہ بچے محفوظ ہیں۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS