کسانوں کی موت شاک اینڈ ہیمریج وکوما سے ہوئی تھی :رپورٹ

0

لکھیم پور (ایس این بی) : پیر کی دیر رات آئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق واقعہ میں ہلاک 4 کسانوں کی موت شاک اینڈ ہیمریج اور کوما میں جانے سے ہوئی، جب کہ صحافی سمیت دیگر3 بی جے پی حامی لوگوں کی پٹائی سے موت ہونا دکھایا گیا ہے۔3 رکنی ڈاکٹروں کے پینل کے ذریعہ کئے گئے متوفین کے پوسٹ مارٹم کے بعد آئی رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ بتائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوپریت سنگھ (18سال) ساکن چوکھڑا فارم کی موت گھسٹنے سے قبل لگی چوٹ کے بعد شاک اینڈ ہیمریج و کوما، نچھتر سنگھ (55) ساکن دھورہرہ کی موت گھسٹنے اور چوٹ کے بعد ہوئے شاک اینڈ ہیمریج اور کوما، گرویندر سنگھ (40) دھاردار ہتھیاروں کی دو چوٹ سمیت شاک اینڈ ہیمریج اور دلجیت سنگھ (36) کی موت چوٹ لگنے کے سبب شاک اینڈ ہیمریج اور کوما میں جانے کے بعد ہوئی ہے، جبکہ صحافی رمن کشیپ (34) ساکن نگھاسن کی موت لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی اور گھسیٹنے کے بعد جسم پر آئی درجن بھر چوٹوں سے ہوئی۔ شبھم مشرا (27) ساکن شیوپوری گڑھی روڈ، متوفی ہری اوم مشر (26) ساکن فردھان اور شیام سندر نشاد (30) کی موت چوٹوں کے سبب شاک اور ہیمریج سے ہونی بتائی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS