جمیعت علماء اسام کے صدر مولانا مشتاق کا دورہ درنگ دھال پور

0

 

بجالی (پریس ریلیز) جمعیت علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب کے حکم سے صوبہ آسام کے جمعیت کے صدر مولانا مشتاق عنفر اپنے وفد کے ساتھ درنگ دھال پور کا رورہ کیا اور بے دخل کئے گئے تقریباً 900 خاندانوں کو ہر طرح کی مدد کی جس میں 1000 تیرپال، 1200 ساڑی، 1000 کمبل، 1000 لونگی، 4 کوئنٹل چینی، 1000 پیکٹ امول اور دیگر راشن بھی موجود تھا، اور پولیس بربریت میں ہلاک ہونے والے معین الحق کے فیملی کو نقد ایک لاکھ روپے دیا گیا اور ان بچے کی پڑھائی کے لئے پانچ سال تک ہر مہینہ میں پانچ ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا اور دوسرا دھال پور میں پولیس کی گولی میں شہید شیخ فرید کے فیملی کو پچاس ہزار روپے کی مدد کی، مولانا مشتاق عنفر صاحب نے تمام مظلومین کو امن و امان کا ماحول برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے اور دھال پور میں جو کچھ ہوا مولانا عنفر صاحب نے انتہائی دکھ صدمے کا اظہار کیا اور پولیس فائرنگ اور پرتشدد کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا شرما سے ملاقات کی جمعیت علماء کی جانب سے میمورنڈم بھی دیا گیا جس  میں کہا گیا کہ ان لوگوں کو دوبارہ بسایا جائے اور زمین دیکر اس کے ساتھ گھر بار، کھانے پینے اور تمام اشیاء کا انتظام کیا جائے تو وزیر اعلی ہمنت بسوا نےان کت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر طرح کی امید دلایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS