ممتا بنرجی نے درج کی ریکارڈ ووٹوں سے جیت

0

کلکتہ: (ایجنسی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپنی کرسی بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے اپنے مخالف بی جی پی کے امیدوار پرنیکا ٹبرے وال کو 58,832ووٹ سے مات دے کر جیت حاصل کی ہے۔ ممتا بنرجی نے ورکروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب بنگال کا چنائو شروع ہوا تھا تب سے ہماری پارٹی کے خلاف کافی سازشیں ہورہی تھی۔ مرکز نے سازش کرکے ہم لوگوں کو ہٹانے کی کوشش کی تھی۔ لیکن میں عوام کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں جیت کر کامیاب بنایا۔ میں نے خود الیکشن لڑا تھا لیکن ابھی معاملہ کوٹ میں ہے ۔ مغربی بنگال کی تین سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب


مں ٹی ایم سی بنگال میں مخالفین کو سپوڑا صاف کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ 12ویں مرحلے کی گنتی تک بھوانی پور میں ممتا بنرجی 35457ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔ممتا بنرجی کو 49ہزار سے زیادہ ووٹ ملک چکے ہیں۔ جب کے بی جے پی امیدوار پرینکا ٹبرے وال کو 15821 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔سی پی ایم کے شری جب کو 1355ووٹ ملے ہیں۔ بنگال کی دو اور سیٹوں پر بھی ٹی ایم سی آگے ہیں۔ ایک بڑی جیت کی طرف گامزن ہے اور پارٹی لیڈروں کو امید ہے کہ وہ 2011کے ضمنی انتخاب میں 54ہزار ووٹوں سے جیت کے ریکارڈ کو توڑ دیں گی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بارہویں رائونڈ کی گنتی کے بعد ممتا بنرجی نے 37زار ووٹوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ 2021کے اسمبلی انتخاب میں ترنمول کانگریس کے امیدوار شوبن دیو چٹو پادھیائے نے بی جے پی امیدوار اور بنگلہ اداکار رودر نیل گھوش کو 27ہزار سے زاید ووٹوں سے ہرایا تھا۔ ضمنی انتخاب میں ممتا بنرجی اس سے آگے نکل گئیں ہے۔
ترنمو ل نے ممتا بنرجی کے ریکارڈ ووٹ سے جیت کےلئے سخت محنت کی تھی جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے بذات خود کئی وارڈوں میں میٹنگ سے خطاب کیا تھا۔ 2011کے اسمبلی انتخاب میں ترنمول کانگریس کے سبرتو بخشی نے شاندار جیت حاصل کی تھی۔انہوں نے 49,938ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔چوں کہ ممتا بنرجی نے انتخاب میںحصہ نہیں لیا تھا اس لئے انہیں ضمنی انتخاب لرنا پڑااور ممتا بنرجی نے 2011کے ضمنی انتخاب میں 54,213ووٹوں سے جیت حاصل کی ۔جب کہ اس وقت صرف 44فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔لیکن 2016 میں ، صرف بھوانی پور میں ، ممتا صرف 25 ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کرسکی۔ 2021 میں بھوانی پور میں بی جے پی کے رودرنیل گھوش کو 27,619ووٹوں سے شکست ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS