نئی دہلی:(ایجنسی) دہلی حکومت نے بال بھارتی پبلک اسکول پیتم پورہ مغربی دہلی کا لائسنس منسوخ کردیا ہے۔ ریاستی حکومت نےاسکول سے شناخت واپس لینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اسکول کی منظوری منسوخ کرنے کا حکم ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، حکومت دہلی نے جاری کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے مطابق سکول ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی قانونی ہدایات کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا تھا ۔
2021-22 سیشن کی تکمیل کے بعد والدین کی رضامندی پر اسکول کے تمام بچوں کو چائلڈ
ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام قریبی اسکول یا سرکاری اسکول میں منتقل کر دیا جائے گا۔ پہلے سے ادا کی گئی فیس ایڈجسٹ کی جائے گی۔ سیشن 2022-23 کے لیے بال بھارتی اسکول میں داخلہ نہیں ہوگا۔ ا سکول کا ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف چائلڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام دیگر تسلیم شدہ اسکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔