ٹوکیو : (یو این آئی) جاپان میں طاقتور طوفان مینڈلے آنے کی وجہ سے ٹوکیو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے ہانیڈا نے جمعہ کو جاپان میں آنے والے357 پروازیں منسوخ کر دیں۔ 264 پروازیں ہانیڈا سے روانہ ہو نے والی اور 93 یہاں آنے والی پروازیں جمعہ کے اوائل میں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ کئی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ این ایچ کے براڈکاسٹر نے اطلاع دی ہے کہ طوفانی طوفان منڈل،تیز ہواؤں اور موسلا دھاربارش کے ساتھ،ملک کے جنوبی حصوں میں 6 ہزار سے زائد گھروں میں بجلی بند ہے۔ فی الحال شیزوکا،کاناگاوا،ٹوکیو،چیبا اور اباراکی صوبوں میں بجلی بندہے۔ جاپان سے ٹکرانے والا 16 واں سمندری طوفان ملک کے بحر الکاہل کے ساحل سے گذر رہا ہے اور توقع ہے کہ آج شام ٹوکیو اور چیبا صوبوں میں اس سے ٹکرا جائے گا۔ طوفان فی الحال 150 کلومیٹر (93 میل) جنوب میں ہچجو جما جزیرے کی طرف بڑھ رہا ہے ، جو ٹوکیو سے 300 کلومیٹر دور ہے۔
ہانیڈا ایئرپورٹ نے 350 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS