ایک انتہائی تکلیف دہ حادثے میں دو مزدوروں کی المناک موت

0

انور خان

بدون دہلی:میرٹھ شاہراہ پر منگل کی شام 6.30 بجے ایک انتہائی تکلیف دہ حادثہ ہوا،جس میں دو سائیکل سواروں کی موت ہوگئی۔ دونوں مرنے والوں کی شناخت اپدیش اور چندرپال ساکن گاؤں ریلائی تھانہ سہسوان کے طور پر ہوئی ہے،دونوں مزدور سہسوان میں کام کرتے تھے اور شام کو کام سے گھر لوٹ رہے تھے ، دونوں مقتول سائیکل پر سوار تھے جب گاؤں تھا کھائی سے ذرا پہلے تیز رفتار۔آنے والی کار نے دونوں کو روند ڈالا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر ایک ہجوم جمع ہوگیا،حادثے کی خبر سنتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور جمع ہونے والے ہجوم کو منتشر کیا اور حادثے کے بعد لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بھجوایا۔بہت کوشش کرنا پڑی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS