اسلام آباد (ایجنسی) : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے پارٹی قیادت میں اختلافات اور جھگڑوں کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن زیراہتمام ہونے والے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جھگڑے ہمارے عام کارکن کے نہیں بلکہ قیادت کے ہیں۔ اگر قیادت نے اپنے جھگڑے ختم نہ کیے تو پھر ہم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ انہوں نے یہ اعتراف مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی موجودگی میں کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دراڑیں ختم نہ کیں تو کامیاب نہیں ہوں گے، لڑائی ختم کرکے اتحاد قائم کرنا ہو گا۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نٹونمنٹ کے الیکشن میں 73 فیصد ووٹ موجودہ حکم رانوں کے خلاف پڑا، اور ان انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی عوام کے لیے کی گئی خدمت کا صلہ ہے۔
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، لیکن آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لیے ہمیں اتحاد قائم کرنا ہوگا۔ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ہونے والے انتخابات شفاف نہیں تھے، عوام مہنگائی اور غربت سے تنگ آچکی ہے،موجودہ حکومت کابوریا بستر کسی بھی وقت گول ہوسکتا ہے، پاکستان میں انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیرداخلہ اور سنیئرترین سیاستدان شیخ رشید کئی مرتبہ ن لیگ سے ش لیگ نکلنے کی پیشن گوئی کر چکے ہیں، لیکن اب صورتحال سے لگتا ہے کہ پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی پارٹی میں دراڑیں ضرور موجود ہیں۔اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن میں بیانیے کو لے کر اختلافات سامنے آتے رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بھی پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیان کی مخالفت کی تھی۔
خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن میں اختلافات کا اعتراف کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS