کلیم صدیقی کا کیس جمعیت علماء ہند لڑے گی

0
Image: Wikipedia

لکھنو(ایجنسی)اترپردیش اے ٹی ایس نے معروف عالم دین کلیم صدیقی کو تبدیلی مذہب کے الزام میں میرٹھ سے گرفتار کیا ہے۔ یوپی کے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ اے ڈی جی کے مطابق مظفر نگر کے فلت گاؤں سے تعلق رکھنے والے مولانا کلیم صدیقی کے مبینہ طور پر عمر گوتم سے روابط تھے۔ فلت کے مشہور مدرسے کے منتظم معروف اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی ایک نجی پروگرام کے سلسلے میں کل رات میرٹھ آئے تھے۔ وہیں سے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ اب اس معاملے پر مسلم تنظیموں اور سیاسی لیڈران کے رد عمل سامنے آئے ہیں۔
قابل غور ہے کہ جمعیت علماء ہند مولانا محمود مدنی گروپ تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار ہوئے مولانا کلیم صدیقی کا کیس لڑے گا۔ جمعیت علماء ہند کی مہاراشٹر شاخ کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ جمیعت کی طرف سے ایڈوکیٹ ابوبکر مولانا کلیم صدیقی کی پیروی کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS