ہندوستان دنیا کے 18اہم ممالک کے مقابلے میں اوسط یومیہ ٹیکہ کاری میں سب سے آگے

0

نئی دہلی،(یو این آئی): دنیا کے 18اہم ممالک کی یومیہ اوسط ٹیکہ کاری جہاں 81.7لاکھ ہے وہیں ہندستان میں یومیہ ٹیکہ کاری اوسط تعداد 85.40لاکھ کے قریب ہے اور یہ ان ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔
کووڈ ویکس ڈاٹ لائیو کے مطابق دنیا کی سب سیبڑی ٹیکہ کاری مہم میں یکم ستمبر سے 13ستمبر کے درمیان دنیا کے 18اہم ممالک کی کورونا اوسط ٹیکہ کاری کے مقابلہ میں ہندستان ان سے کافی آگے ہے۔
اسی مدت میں جہاں یومیہ اوسط ٹیکہ کاری میں دنیا کے سب سے طاقت ملک امریکہ میں سات لاکھ 90ہزار لوگوں کو یومیہ ٹیکہ لگایا گیا وہیں ہندستان میں تقریباً 85لاکھ 40ہزار لوگوں کو ایک دن میں ٹیکہ لگایا گیا۔ اس کے بعد روس میں ایک دن میں تقریباً تین لاکھ 90ہزار لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگا۔ جاپان میں ایک دن میں اوسط 14.2لاکھ لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا۔ فرانس میں ایک دن میں دو لاکھ 80ہزار ٹیکے لگے۔ اس کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں ایک دن میں اوسطًا کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ان میں جرمنی ایک لاکھ 80ہزار یومیہ، برطانیہ میں ایک لاکھ دس ہزار، کناڈا م یں 90ہزار، برازیل میں 13لاکھ 80ہزار، اسپین میں دو لاکھ 30ہزار، سعودی عرب میں دو لاکھ 10ہزار، ترکی میں چھ لاکھ 30ہزار، جنوبی افریقہ میں ایک لاکھ 70ہزار، انڈونیشیا میں 13لاکھ دس ہزار، نیوزی لینڈ میں 60ہزارلوگوں کو اوسطاً یومیہ ٹیکے لگے۔
آسٹریلیا میں دو لاکھ 80ہزار، سوئزرلینڈ میں 30ہزار، اٹلی میں دو لاکھ 40ہزار اور ارجنٹینا میں تین لاکھ 70ہزار لوگوں کو اوسط یومیہ ٹیکے لگائے گئے۔ ہندستان دنیا کے ان تمام 18ممالک سے اوسط یومیہ ٹیکہ کاری میں سب سے آگے ہے۔ یہاں یومیہ 85.40لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ ہندستان میں ا ب تک 6,57,17,137لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے جن میں سے پہلی ڈوز پانے والوں کی مجموعی تعداد 57,86,46,751اور دونوں ڈوز لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 18,70,70,386ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS