دہلی یونیورسٹی میں بغیر ویکسی نیشن کے کالج میں نہیں آسکتے طلبا تھرمل چیک

0
image:thefoodietime

بغیر ویکسی نیشن کے کالج میں نہیں آسکتے طلبا تھرمل چیک، سینیٹائزر اور ماسک کی تھی سہولت
نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی یونیورسٹی سے ملحق کالج تقریباً ایک سال سے زیادہ مدت کے بعد کھلے۔ اس کا اثر یہ رہا کہ جو طلبا سکینڈ ایئر میں تھے، وہ تھرڈ ایئر میں پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے تھرڈ ایئر میں آنے کے بعد بدھ کو اپنے کالج کے دروازے پر دستک دی۔ کالج میں 50 فیصد ایسے فائنل ایئر کے طلبا کے لیے بدھ سے کالج کھولے گئے ہیں، جنہیں پریکٹیکل کرنے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ لائبریری کی سہولت کے لیے بھی طلبا کو آنے کی اجازت تھی، لیکن پہلے دن کافی کم تعداد میں طلبا کالج پہنچے۔ عالم یہ تھا کہ مہاراجہ اگرسین کالج میں صرف3 سے 4طلبا ایک سال بعد کالج کھلنے پر یہاں پہنچے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر سنجیو کمار تیواری نے کہا کہ ہمارے کالج میں تقریباً 3-4 کورسیز میں پریکٹیکل ہوتے ہیں۔ ہم نے 50 فیصد طلبا کو ہی کالج آنے کی اجازت دی تھی۔ جیسے اگر کلاس میں 40 طلبا ہیں تو صرف 20 طلبا کو ہی کالج آنے کی اجازت دی گئی، لیکن ہوا یہ ہے کہ 20طلبا کی جگہ صرف 3 سے 4 طلبا ہی پہلے دن کالج آئے۔ ہم بیچ میں طلبا کو بلا رہے ہیں۔ ہم نے کالج میں سینیٹائز، تھرمل چیک اور ماسک کی سہولت کی ہوئی تھی۔ ہمارے کمپیوٹر سائنس، الیکٹرانکس آنرس اور بی ایس سی میں پریکٹیکل ہوتے ہیں۔ پروفیسر تیواری نے کہا کہ سائنس کورسیز کے زیادہ تر طلبا دہلی سے باہر کے ہیں۔ وہ طلبا ابھی کالج آنا نہیں چاہتے ہیں۔ ہم صرف ایسے طلبا کو ہی کالج آنے کی اجازت دے رہے ہیں، جنہوں نے کم سے کم ایک ویکسین لگا لی ہو۔ آریہ بھٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر منوج سنہا نے بتایا کہ ہم نے آج پہلے دن سائیکلوجی اور کمپیوٹر سائنس آنرس کے طلبا کو بلایا تھا۔ پہلے دن ہم نے تجربہ کے طور پر کل 15 طلبا کو بلایا تھا۔ ان طلبا کو کورونا کے ضوابط کی جانکاری دی گئی تھی۔ ساتھ ہی ویکسینیڈ طلبا کو ہی کالج میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ہمارے یہاں صرف 2 ہی کورسیز میں پریکٹیکل ہوتا ہے، لہٰذا 2 ہی کورس کے طلبا کو بیچ میں بلایا جارہا ہے۔ یہ ایسے طلبا ہے جو سکینڈ ایئر میں گھر پر رہیں اور سیدھے تھرڈ ایئر میں آنے کے بعد کالج آئے ہیں۔ ہم لوگ 10-10 بیچ میں طلبا کو بلائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS