7.6لاکھ لوگوں کو روزگار ملنے کا امکانْ PLI اسکیم کو منظوریqکابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے
نئی دہلی (ایس این بی) :کورونا وبا کے سبب بحران کا سامنا کررہی آٹو انڈسٹری کو بڑی راحت ملی ہے۔ آج مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ کابینہ وزیر اشونی ویشنو اور انوراگ سنگھ ٹھاکر نے میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے آٹو اور ڈرون سیکٹر کیلئے 26,058 کروڑ روپے کی پی ایل آئی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ اس میں 25,938کروڑ روپے آٹو اور ڈرون سیکٹر کو دیے جائیں گے۔ وہیں 120 کروڑروپے ڈرون انڈسٹری کو دیے جائیں گے۔ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ کابینہ کے اس فیصلے سے آٹو سیکٹر میںتقریباً 7.6 لاکھ لوگوں کو ملازمت ملے گی۔ اس سے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سے آٹو سیکٹر میں آئندہ 5 سال میں 47,500 کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری آئے گی۔
مرکز ی حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر کیلئے راحت پیکیج کو بھی منظوری دی ہے۔ اشونی ویشنو نے بتایا کہ ٹیلی کام سیکٹر میں9 بڑے اسٹرکچر ل بدلائو ہوئے ہیں۔ اے جی آر کی تشریح کو بدلاگیا ہے۔ اے جی آر میں پہلے بہت زیادہ سود کو کم کرکے 2 فیصد سالانہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس پر لگنے والے پنالٹی کو بھی ختم کردیا گیاہے۔ اس سے ٹیلی کام کمپنیوں کو بڑی راحت ملے گی۔ مسٹر ویشنو نے بتایا کہ ٹیلی کام سیکٹر میں 9 بڑی اصلاحات کی جارہی ہیں۔ اے جی آر کی تشریح کو بدلتے ہوئے اس میں غیر ٹیلی کام ریونیو کو باہر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹیلی کام سیکٹر میں آٹو میٹک روٹ سے 100 فیصد ایف ڈی آئی کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اب سے صارفین کے سبھی کے وائی سی فارم کو ڈیجیٹلائز کیاجائے گا۔ سم لینے یا پوسٹ پیڈ سے پری پیڈ کرانے جیسے سبھی کاموں کیلئے اب کوئی فارم نہیںبھرنا ہوگا۔ اس کیلئے ڈیجیٹل کے وائی سی منظور ہوگی۔ ویشنو نے بتایا کہ ٹیلی کام سیکٹر کو سبھی بقایہ کیلئے 4 سال کا موریٹوریم دیا جائے گا۔ یعنی وہ اپنا بقایہ 4 سال کیلئے ٹال سکتے ہیں۔ لیکن انہیں اس دوران بقایہ کا سود دینا ہوگا۔ یہ نظم گزشتہ تاریخ میں نہیں بلکہ اب سے نافذ ہوگا۔
پی ایل آئی اسکیم کا فائدہ صرف انہیں کمپنیوں کو ملے گا جو ریونیو اور سرمایہ کاری کی شرائط پر عمل کریں گی۔ فور وہیلر کمپنیوں کو آئندہ 5 سال میں کم سے کم 2ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ وہیں ٹو اور تھری وہیلر کیلئے 2 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔اس منصوبہ کے مطابق ، سرکار کمپنیوں کو اضافی پیداوار کرنے کیلئے فروغ دے گی۔ حکومت کا مقصد زیادہ سے زیادہ ایکسپورٹ کرنے کیلئے بڑھاوا دینا ہے۔ پی ایل آئی اسکیم کا مقصد ملک میں کمپٹیشن کا ماحول بنانے کیلئے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنی ہے۔اس سے آٹو موبائل اور ڈرون سیکٹر کو بڑی راحت ملے گی۔ یہ اسکیم 5 برسوں کیلئے نافذ ہوگی۔اس سے آٹو موبائل سیکٹرمیں سرمایہ کاری بڑھنے کی امید ہے۔وہیں امپورٹ میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔
آٹواورٹیلی کام سیکٹر کیلئے سرکار نے کھولا خزانہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS