نئی دہلی(ایجنسی):کپتان ویراٹ کے بعد کپتانی کی ذمہ داری روہیت شرما کودیئے جانے کا امکان ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق روہیت شرما اپنی کپتانی میں ممبئی انڈینز کو 5 بار آئی پی ایل کا خطاب دلا چکے ہیں،دوسری طرف ویراٹ کوہلی نے بطور کپتان اب تک ایک بھی آئی سی سی تو کیا آئی پی ایل ٹرافی بھی نہیں جیتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اس بات کا اعلان خود کریں گے، کھلاڑی کے مطابق انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور وہ دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کے خواب کو ہی پورا کرنا چاہتے ہیں۔ 32 سالہ کوہلی اب تک 95 ون ڈے میچوں میں بھارت کی قیادت کر چکے ہیں، جن میں سے وہ 65 جیتے ہیں جبکہ 27 میں شکست ہوئی۔ ویرات کوہلی کی جیتنے کی شرح 70.43 فیصد ہے،کوہلی 45 ٹی 20 میں کپتانی کر چکے ہیں جن میں سے 27 میں فاتح رہے اور صرف 14 میں شکست ہوئی۔ دوسری جانب 34 سالہ روہت شرما نے 10 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی قیادت سنبھالی، ون ڈے میں آٹھ جبکہ ٹی 20 میں 15 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ کوہلی کی کپتانی کی سب سے بڑی تنقید ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے آئی سی سی کی کوئی بھی اہم ٹرافی جیتنے میں ناکامی ہے۔
ویراٹ كی كپتانی پر سوال،روہت شرما كے كمال پر نظر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS