ٹوپلس ٹو مذاکرات میں افغانستان بات چیت کا ایک اہم موضوع ہوگا: جے شنکر

0
image:eveningnews

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے سنیچر کو کہاکہ ہند ستان اور آسٹریلیاکے مابین پہلے وزرا سطح کے ٹوپلس ٹو مذاکرات میں افغانستان بات چیت کا ایک اہم موضوع ہوگا۔ جے شنکر آسٹریلیا کی وزیر خارجہ میرس پین اور وزیر دفاع پیٹر ڈٹن کے ساتھ پہلی ٹوپلس ٹو وزرا سطح کی میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں اپنے ابتدائی تبصرہ میں کہاکہ یہ بات چیت نہایت اہم وقت پر رہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے وقت میں ملاقات کررہے ہیں جو نہایت اہم ہے۔ وبا کے ساتھ ساتھ سیاسی ماحول جو تیزی سے تبدیل ہورہا ہے۔ ہمیں دو طرفہ سطح پر اور دیگر ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنے قومی مفادات اور پرامن، مستحکم اور خوشحال بحرالکاہل خطہ کے لئے مناسب اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس میٹنگ کے بارے میں رضامندی گزشتہ برس دونوں ممالک کے مابین جون میں ہوئے پہلے ورچول سربراہی اجلاس میں ہوئی تھی اور اسی اجلاس میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہندستان کی ٹوپلس ٹو بات چیت دنیا کے چنندہ ممالک کے ساتھ ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS