اسرائیل کے لیے بحرین کا30ستمبر سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

0
IMAGE:msn.com

منامہ (ایجنسی) خلیجی اسلامی ملک بحرین نے اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بحرین کی قومی ایئر لائن گلف ایئر نے کہا کہ وہ 30 ستمبر سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی اور ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی ،ایئرلائن کی نئی منزل کے آغاز کا اعلان بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے اعلان اور ان کے درمیان سیاسی،تجارتی اور شہری ہوا بازی کے معاہدوں کے بعد ہوا ہے۔ اس حوالے سے گلف ایئر کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن ولید العلوی نے کہا ہے کہ ہمیں تاریخی بحرین اور اسرائیل کے تعلقات کے ایک حصے کے طور پر اپنے بحرین سے تل ابیب روٹ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے،بحرین کی قومی ایئر لائن کے طور پر ہم اپنی قیادت اور بادشاہت کو خطے میں امن اور خوشحالی کے تحفظ میں ان کے کردار کی حمایت کرنے پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ یہ مزید مواقع پیدا کرنے کا محض ایک آغاز ہے۔ خیال رہے کہ بحرینی حکام کے گذشتہ سال نومبر میں اسرائیل کے سرکاری دورے کے بعد دونوں ملکوں نے اپنے اپنے سفارت خانے کھولنے،آن لائن ویزا سسٹم شروع کرنے اور ہفتہ وار پروازیں چلانے سے اتفاق کیا تھا ، بحرین اور اسرائیل نے اکتوبر 2020 میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں اور مشترکہ اعلامیے پر دست خط کیے تھے ، تب اسرائیل اور امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے منامہ کا دورہ کیا تھا اوربحرینی حکام سے مختلف امور پر بات چیت کی تھی۔
گزشتہ سال چار اسلامی ممالک یو اے ای، متحدہ عرب امارات، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا،جس کے بعد بحرین بھی ان ممالک مین شامل ہوگیا،اسلامی ممالک کے اس فیصلے پر فلسطینی حکومت اور عوام نے سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا اور دٴْنیا کے کئی مسلم ممالک کی عوام نے بھی اس فیصلے کو سخت ناپسند کیا تھا تاہم ان ممالک نے اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے اسرائیل سے دوستی کا معاہدہ بھی کر ڈالا ہے جس کے بعد تجارتی، سفارتی، طبی و سائنسی شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS