اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 100 فلسطینی زخمی

0
Image: Times of Israel

غزہ، (یو این آئی/اسپوتنک) مغربی کنارے کے نبلس شہر کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں تقریباً ایک سو فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطینی ریڈ کراس نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کے روز نبلس شہر کے قریب بیتا اور ہوارہ اضلاع میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تقریباً سو فلسطینی زخمی ہوئے۔فلسطینی موومنٹ اور گروہوں نے فلسطینی قیدیوں کی حمایت کے لیے اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑائی کی اپیل کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں نبلس کے علاقے بیتا میں فلسطینی اور اسرائیلی افواج کے درمیان جھڑپیں معمول کی بات بن گئی ہیں۔ پچھلے مئی میں اس علاقے میں ایک نئی اسرائیلی بستی کی تعمیر کی وجہ سے ٹکراؤ بڑھ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS