رائے بریلی:(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں سماج وادی پارٹی(ایس پی)لیڈر منوج کمار پانڈے کے خلا ف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اونچاہار کوتوالی میں شیو گڑھ علاقہ باشندہ دلیپ کمار نے اونچاہار اسمبلی علاقے سے ایس پی ایم ایل اے اور سابق کابینی وزیر ڈاکٹر منوج کمار پانڈے نے اپنے اسمبلی حلقے کے پٹی رہس کیتھول گاؤں میں عوام سے خطاب کے دوران مسٹر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا۔اس ضمن میں دلیپ کمارکی تحریر پر پولیس نے ایس پی رکن اسمبلی کے خلاف متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔وہیں منوج کمار نے آج پریس کانفرنس کر کے تمام الزامات کی تردید کرتےہوئے کہا کہ ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر ایس پی ایم ایل اے کے خلاف ایف آئی آر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS