خدابخش لائبریری کی عمارت کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوگی: نتیش

0

پٹنہ،(یواین آئی) بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے راجدھانی کے گاندھی میدان سے سائنس کالج تک ڈبل ڈیکر فلائی اوور کی تعمیر سے تاریخی خدابخش لائبریری کی عمارت کو نقصان پہنچنے کے اندیشےپرروک لگاتے ہوئے یقین دلایا کہ اس تعمیراتی کام سے لائبریری کی عمارت کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔مسٹر کمار نے سنیچر کو یہاں کارگل چوک پر منعقدہ پروگرام میں 422کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے گاندھی میدان سے سائنس کالج براستہ پی ایم سی ایچ ڈبل ڈیکر فلائی اوورکاریموٹ کے ذریعہ سنگ بنیاداوربھومی پوجن کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ 2005سے پہلے کے بہار کی حالت اورآج کی حالت کے بارے میں لوگوں کو بتا ئیں۔پٹنہ کا پرانا حال اور آج کا حال دیکھ لیجئے آپ کو فرق سمجھ میں آجائے گا۔سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کو اس کے بارے میں بتائیں۔وزیراعلی نے کہاکہ انہیں خدابخش لائبریری سے کافی محبت ہے۔انہوں نے کہہ دیا ہے کہ خدابخش لائبریری کی عمارت سے کسی طرح کی کوئی چھیڑچھاڑ نہیں ہوگی، اس کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے۔انہوں نے سوالیہ لہجہ میں کہاکہ لائبریری میں2006کے بعد وہ کئی بار گئے ہیں۔پہلے کتنے وزیراعلی وہاں گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS