جب تک اس ملک میں ہندو اکثریت میں ہیں،ڈاکٹربی آرامبیڈکرکالکھاہواآئین رہے گا:روی

0
Image: Times of India

ممبئی (ایجنسی)جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے کہا کہ جب تک ملک میں ہندوؤں کی اکثریت ہے ہندوستان کاآئین اورخواتین محفوظ رہیں گی۔ روی نے کہا،”جب تک اس ملک میںہندواکثریت میںہیں،ڈاکٹربی آرامبیڈکرکالکھاہواآئین رہے گا۔جب تک ہندواکثریت میںہیں،مساوی مواقع ہوں گے،ایک بارجب ہندواقلیت میں ہوں گے،افغانستان کے ساتھ جو ہواوہ یہاں بھی ہوگا۔
انہوں نےیہاںنامہ نگاروںسےکہا کہ جولوگ امبیڈکرکےآئین کی حفاظت کرناچاہتے ہیں انہیں اس سچائی کونہیں بھولناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیکولرازم اورمذہبی رواداری ہمارےبنیادی عقائد(ہندو)ہیں۔ جب تک رواداری والے لوگ اکثریت میںنہیں ہوں گے ،سیکولرازم نہیں ہوگا،خواتین کو کوئی تحفظ نہیں ہوگا۔ایک باربرداشت کرنے والےلوگ اقلیت بن جائیں گے ،افغانستان جیسی صورتحال پیدا ہو جائے گی…ایک بار جب وہ(غیرہندو)اکثریت بن جائیں گےتووہ شریعت کے بارےمیں بات کریں گے،امبیڈکر کے آئین کے بارے میں نہیں۔
مزید یہ کہ،چکمگلورایم ایل اے نے کانگریس پرزوردیا کہ وہ”منصفانہ سیاست كرےاور ذات پات كی سیاست بند کرے”۔انہوں نے کہا،”ذات پات كی سیاست مزید پاکستان بناسکتی ہے،آپ عارضی طورپراقتدارمیں آسکتےہیں،لیکن اس سے مزیدپاکستان بنیں گے۔اگرآپ یہ نہیںچاہتےہیںتوپھرذات پات كی سیاست کریں اورملک کی پہلی پالیسی کے ساتھ کام کریں۔
روی نے کہا،”یہ بدقسمتی ہے کہ کانگریس آج حب الوِِطنی کی پالیسی کو بھول گئی ہے،وہ اندھے ہیں اورحب الوطنی اوردہشت گردی میں فرق کرنے سے قاصر ہیں،اور اسی وجہ سے وہ آرایس ایس کا طالبان سے موازنہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔”
انہوں نے کہا،”ہم (بی جے پی)ذات پات کی سیاست میں ملوث نہیں ہوں گے ،ہماراایك هی نعره’سبکاساتھ ،سبکا وکاس ،سبکاپریاس’ہے۔ اس نعره کی بنیادپرہم ہندوتواسے وابستگی کے ساتھ ترقی کو ترجیح دیں گے۔
قبل ازیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری سی ٹی روی نے اسدالدین اویسی کی جماعت كا اے آئی ایم آئی ایم کا طالبان سے موازنہ کیا۔ بی جے پی لیڈر سی ٹی روی نے یہ تبصرہ منگل کو کلبرگی میونسپل کارپوریشن انتخابات پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اورSDPI(سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا)کے مسائل مشترک ہیں۔ کلبرگی میں طالبان کو قبول نہیں کیا جائےگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS