لکھنو(ایجنسی):دودنوں قبل گرفتارہونے والے منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ 20 ہزار روپےکی دو ضمانتیں دینے پر ان کی ضمانت منظور ہوئی ہے ۔ مبینہ جائیدار کے تنازع میں تبریز کو پولس نے گرفتار کیا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے چچا اور کزن کو الزامات میں پھنسانے کے لیے خود اپنے اوپر گولی چلوانے کی حکمت عملی بنائی تھی۔ تبریز کے خاندان میں زمینی معاملات پر تنازعہ چل رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS