اجودھیا سمیت پانچ اضلاع میں ہونگے کلیان سنگھ مارگ

0
Image: Samachar Nagri

لکھنؤ:(یواین آئی) اجودھیا میں شاندار رام مندر کی عمارت دیکھنے کی خواہش کے ساتھ دنیا سے رخصت ہونے والے اترپردیش کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کے نام پر اجودھیا سمیت ریاست کے پانچ اضلاع میں سڑکوں کے نام رکھے جائیں گے۔ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ رام بھکت آنجہانی کلیا ن سنگھ بابو جی کے نام محکمہ پی ڈبلیو ڈی اجودھیا، علی گرھ، ایٹہ، بلند شہر اور پریا گراج میں ایک ایک شاہراہ پر ہوگیا۔ بوبو جی نے رام مندر کے لئے اقتدار چھوڑی دی تھی لیکن کارسیوکوں پر گولی نہیں چلائی گئی۔ افراد کو جلد سے جلد تجویز پیش کرنے کی ہدایت ۔
مسٹر موریہ نے کہا کہ اجودھیا میں رام مندر تک جانے والی سڑک کا نام کلیان سنگھ شاہراہم ہوگا۔ اس سلسلے میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو فورا کاروائی کئےجانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مسٹر سنگھ رام بھکتوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کا انتقال بی جے پی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS