ترک صدر رجب طیب اردوان نے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے سے معذرت کرلی

0
reuters.com

انقرہ: (یو این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے کہنے پرافغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ترک صدر نے کہاہے کہ افغانستان میں مغربی ممالک کے لئے کام کرنے والے افغانوں کوترکی میں پناہ نہیں دے سکتے،ہمیں افغانستان میں یورپی یونین کے مشن کے مقامی ملازمین کوپناہ دینے کی درخواست ملی ہے۔
ترک صدر جب طیب اردوان نے کہا ہے رکن ممالک نے ان افراد کے چھوٹے سے گروہ کیلئے اپنے دروازے کھولے ہیں جنھوں نے ان کے لیے کام کیا ہے،یہ اُمید نہ رکھی جائے کہ ترکی تیسرے ملکوں کی ذمے داری اٹھائے گا، ترکی پہلے ہی 5 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کررہاہے اس لیے مزید مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کاترکی سے زیادہ تارکین وطن کی میزبانی کی توقع رکھنا غیر حقیقی ہے۔خیال رہے کہ ا س سے پہلے سربراہ یورپین کمیشن نے کہا تھا کہ تمام ممالک بالخصوص یورپی ممالک افغان مہاجرین کی میزبانی کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS