پی ایم مودی،امت شاہ، اکھلیش یادو، مایاوتی سمیت لیڈروں نے غم کا اظہار کیا
لکھنؤ: (ایجنسی) اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ طویل علالت کے بعد ہفتہ کی شام یہاں سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی) میں انتقال کر گئے۔ وہ 89 برس کے تھے۔ سنگھ کی موت کی اطلاع پر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کا آخری دیدار کرنے کے بعد اسپتال سے باہر آئے اور کہا کلیان سنگھ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ وہ گزشتہ دو ماہ سے بیمار تھے۔ انہوں نے آج رات 9 بجکر 15 منٹ پر ایس جی پی جی آئی کے آئی سی یو میں آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات پیر کو گنگا کے کنارے نرورہ میں ادا کی جائیں گی۔ 23 اگست کو ریاست میں عام تعطیل رہے گی تاکہ لوگ ان کو خراج عقیدت پیش کرسکے۔
I am saddened beyond words. Kalyan Singh Ji…statesman, veteran administrator, grassroots level leader and great human. He leaves behind an indelible contribution towards the development of Uttar Pradesh. Spoke to his son Shri Rajveer Singh and expressed condolences. Om Shanti. pic.twitter.com/ANOU2AJIpS
— Narendra Modi (@narendramodi) August 21, 2021
ریاستی حکومت نے راجستھان اور ہماچل پردیش کے سابق گورنر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران تمام سرکاری عمارتوں اور اداروں میں قومی جھنڈاسرنگوں رہے گا اور کوئی ریاستی تقریبات نہیں ہوں گی۔
कल्याण सिंह जी ने उत्तर प्रदेश के मुख्यमंत्री के रूप में अपनी कर्तव्यनिष्ठा व राजनीतिक कौशल से सुशासन की संकल्पना को साकार कर जनता को भय व अपराध से मुक्त एक जनकल्याणकारी शासन दिया और शिक्षा के क्षेत्र में अभूतपूर्व सुधार कर आने वाली सरकारों के लिए उत्कृष्ट आदर्श भी स्थापित किए। pic.twitter.com/PyslNND4Lc
— Amit Shah (@AmitShah) August 21, 2021
کلیان سنگھ 1991 اور 1997 میں اترپردیش کے وزیراعلی رہ چکے ہیں جبکہ 2014 میں انہیں راجستھان کے گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2015 میں انہیں ہماچل پردیش کے گورنر کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
आदरणीय कल्याण सिंह जी को विनम्र श्रद्धांजलि… https://t.co/qfFOyQaVNx
— Yogi Adityanath (@myogiadityanath) August 21, 2021
کلیان کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے غم کا اظہار کیا۔امت شاہ،اکھلیش یادو،مایاوتی،بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیراعلی کیشو پرساد موریہ، ڈاکٹر دنیش شرما،بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ، ایس پی صدر اکھلیش یادو، بی ایس پی سپریمو مایا وتی، سابق گورنر رام نائک سمیت متعدد لیڈروں نے سنگھ کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا ہے اور ان کے کنبے کے تئیں تعزیت کی ہے۔