موغادیشو:(یو این آئی/ژنہوا) صومالی نیشنل آرمی (ایس این اے) نے کہا کہ اس کے فوجی دستے نے جنوبی صومالیہ میں دو فوجی اڈوں پر الشباب کے ناکام حملے کے دوران 60 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ فوجی آپریشن کی قیادت کرنے والے ایس این اے کےکمانڈر داؤد ابوکر عبدی نے ہفتہ کے روز ایس این اے ریڈیو پر بتایا کہ نشیبی شبلی علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں الشباب کے دو کمانڈر بھی شامل ہیں، جہاں پر فوجی دستے نے جنوبی علاقے میں واقع سابد اور انول فوجی کیمپوں پر حملے کو ناکام کر دیا۔ مسٹر عبدی نے کہا کہ ایس این اے کے فوجیوں نے الشباب کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، جس میں گروپ کے سربراہ سمیت کئی جنگجو ہلاک ہوگئے۔
عبدی نے ملٹری ریڈیو پر کہا کہ “ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد سابد اور انول کے باہر جمع ہیں”۔ایس این اے کمانڈر نے کہا کہ فی الحال، علاقے میں نسبتا سکون قائم ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ فوجی دستے ابھی تک دہشت گردوں کے تعاقب میں سکیورٹی آپریشن پر تعینات ہیں۔
صومالی فوج نے الشباب کے ناکام حملے میں 60 جنگجوؤں کو ہلاک کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS