روہنی میں نوجوان کو گولی مار نے کے بعد ملزم کی خودسپردگی

    0

    نئی دہلی:(یواین آئی) دہلی میں روہنی کے امن وہار علاقہ میں آپسی رنجش میں منیش کمار نے ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی۔ روہنی ضلع کے پولیس افسر نے آج بتایا کہ دیر رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے منیش کمار (36) امن وہار تھانے آیا اور کہا کہ سلطان پوری کے بھرت لال شاہ (35) کو اس نے گولی ماردی۔ اس کے ہاتھ میں پستول بھی تھی۔ اسی دوران پی سی آر کے ذریعہ سے بھی تھانے کو اطلاع ملی کہ سلطان پوری کے ہنومان مندر کے پاس بھرت لال شاہ کو کسی نامعلوم شخص نے گولی مارکر قتل کردیا ہے اوراسے اگرسین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
    پولیس نے مزیدبتایا کہ بھرت لال شاہ ہنومان مندر کے پاس پارکنگ میں اپنی کار لگاتا تھا ۔ واقعہ والی رات کو پارکنگ کے کیئر ٹیکر سلمان کا فون آیا کہ وہ جلدی آکر اپنی کار لگا دیں کیونکہ اسے آج جلدی پارکنگ بند کرنی ہے۔ بھرت لال رات 9.40 پر جیسے ہی پارکنگ کی طرف آیا کسی نے اسے گولی مارکر ہلاک کردیا۔ کیئرٹیکر نے اسے پکڑ لیا لیکن منیش اس کے قبضے سے چھوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔
    پولیس نے اس معاملے میں مختلف دفعات کے تحت رپورٹ درج کرکے جانچ شروع کردی جس میں پتہ چلا کہ پانچ سال پہلے منیش اور بھرت لال پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتے تھے لیکن دونوں کے بیچ تنازعہ ہوگیا تھا اور پارٹنر شپ ختم ہوگئی تھی۔ منیش نے بیان میں بتایا کہ وہ اپنے نقصان کی بھرپائی کرنا چاہتا جس کے لئے اس نے بھرت کو گولی ماردی۔ ملزم منیش کروڑی کا رہنے والا ہے اور اپنے گھر کے نیچے دکان چلارہا تھا جبکہ بھرت کی کرالا گاوں میں روڑی بدرپور کی دکان ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS