نتیش کمار نے سریندر کھنہ کو اعزاز دیا

0
Image: National Herald

پٹنہ:(یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور اولیں ایشیا کپ کرکٹ مقابلہ 1984 کے مین آف دی سیریز سریندر کھنہ کو آج بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنی رہائش گاہ پر بہار کے کھلاڑیوں کی بہتری پرکام کرنے کے لیے شال دے کر اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر سی اے بی کے سابق سکریٹری ضلع سارن کرکٹ اسوسی ایشن کے آج نامزد آدتیہ ورما، لکھن راجا رنجی کھلاڑی، بہار حکومت کے وزیر سنجے جھا اور سکریٹری چنچل کمار موجود تھے۔
بہار کرکٹ کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ نے بہت ہی جوش کے ساتھ ایک گھنٹے کا وقت دیا وہ آنے والے دنوں میں بہار کرکٹ کے لیے ایک اچھا اشارہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سریندر کھنہ کو راجگیر اسٹیڈیم لے جا کر دکھایا جائے۔
پٹنہ گاندھی میدان تھانہ میں ہرنوت کے آنند پرکاش کی جانب سے دائر ایف آئی آر پر ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا ہے.یہ سن کر فوراً سکریٹری چنچل کمار کو دکھانے کے لیے کہا۔آدتیہ ورما نے وزیراعلیٰ اور وزیر سنجے جھا کو بھی ضلع سراج کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے مومینٹو دے کر کرکٹروں کو نیک خواہشات پیش کرنے کی درخواست کی ۔ سریندر کھنہ نے وزیراعلیٰ کا اعزاز سے نوازنے کا شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS