نئی دہلی:(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو گجرات میں سومناتھ سے متعلق تین اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
اس کے ساتھ وزیر اعظم ماں پاروتی مندر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ بھی اس ورچول پروگرام میں مسٹر مودی کے ساتھ شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم مودی سومناتھ ٹرسٹ کے چیئرمین بھی ہیں اور مسٹر شاہ ٹرسٹ کے رکن بھی ہیں۔ پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے 11 مئی 1951 کو سومناتھ مندر کی تقدیس کی تھی۔
وزیراعظم جن تین اسکیموں کا آغاز کریں گے ان میں سب سے اہم اسکیم ‘سمندر درشن پتھ’ ہے۔ یہ ‘پرومینید’ تقریبا 47 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ تقریبا ڈیڑھ کلو میٹر طویل اور 27 فٹ چوڑے اس سمندر درشن پتھ کے ساتھ منسلک دیوار پر بھگوان شیو کی زندگی سے متعلق تصاویر بنائی گئی ہیں۔ یہ اسکیم مرکزی وزارت سیاحت کی تیرتھ یاتریوں کی بحالی اور ادھیاتمک ورثہ مہم کے تحت پرساد اسکیم کے طور پر مکمل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ وزیراعظم ایک نمائش ہال کا افتتاح بھی کریں گے۔
اس چیمبر میں سومناتھ مندر کی تعمیر نو کے دوران کھودے گئے بتوں اور دیگر مواد کو رکھا گیا ہے۔ اس کھدائی میں تین پرانے مندروں کی باقیات ملی ہیں۔ تاریخ ، مذہبی اہمیت کے ساتھ ساتھ ناگر اسٹائل میں تعمیر سومناتھ مندر کے فن تعمیر کے بارے میں معلومات بھی یہاں دستیاب ہوں گی۔ تقریبا 45 کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ کو ‘سومناتھ ایکزی بیشن گیلری’ کا نام دیا گیا ہے۔وزیر اعظم سومناتھ مندر کمپلیکس کی تعمیر نو کا افتتاح بھی کریں گے جسے 1783 اور 1787 کے درمیان اندور کی مہارانی اہلیبائی ہولکر نے تعمیر کرایا تھا۔ سومناتھ ٹرسٹ نے اس پر تقریبا ساڑھے تین کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ پاروتی مندر پر تقریبا تیس کروڑ خرچ کیے جائیں گے جس کے لیے مسٹر مودی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کی تعمیر ڈونر کی مدد سے کی جائے گی ، حکومت کا پیسہ اس میں استعمال نہیں ہوگا۔
مودی سومناتھ سے متعلق تین اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS