سوشل میڈیا پر افغانستان میں قومی پرچم کی حمایت میں مہم شروع ہوئی

    0

    کابل(یو این آئی):طالبان کے سائے میں افغانستان جمعرات کو اپنا 102 واں یوم آزادی منا رہا ہے اور اس دوران یہاں کے لوگوں نے قومی پرچم کی حمایت کی ہے اور اسے تبدیل نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر’’ہیش ٹیگ ڈوناٹ چینج نیشنل فلیگ‘‘مہم شروع کیا ہے۔ اس مہم کے ایک حصے کے طور پر لوگوں نے ملک کے سرخ،سبزاورسیاہ قومی جھنڈے کی بھرپورحمایت کی جسے طالبان نے ملک سے ہٹا دیا ہے اور ہر طرف اپنے سفید جھنڈے لگائے ہیں۔ آج دارالحکومت کابل میں مظاہرین نے قومی پرچم لہرایا اور ‘افغانستان زندہ باد’ کے نعرے لگائے۔اس کے ساتھ ساتھ کئی نوجوانوں کو طالبان کے جھنڈے کی حمایت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ کابل میں نوجوانوں کی بڑی تعداد بینرز اور طالبان کے جھنڈوں کے ساتھ دیکھی گئی۔ انہوں نے ایک جھنڈا بھی باندھا (ایک بڑا رومال) جس میں طالبان کا جھنڈا تھا۔ کچھ ویب سائٹس کے مطابق طالبان کا سفید بینر عربی زبان میں لکھا ہے ‘لا الہ الا اللہ ، محمد رسول اللہ’ جس کا مطلب ہے،’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں’۔مقامی لوگوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے کئی مقامات سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ کچھ ویڈیوز اور تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ افغان مرد قومی پرچم لہرانے کے لیے کھمبے پر چڑھ رہے ہیں۔
    قومی پرچم کی حمایت میں کئی ٹوئٹر صارفین نے کہا کہ “مجھے افغانستان سے پیار ہے ، میں اپنے جھنڈے سے محبت کرتا ہوں” جبکہ طالبان کے جھنڈے کی حمایت کرنے والوں نے کہا کہ “اس پرچم سے محبت کریں … یہ اسلامی ملک افغانستان کی علامت ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS