این ڈی اے میں خواتین کے داخلے کا راستہ صاف

    0
    Image: NCA Academy

    نئی دہلی:(یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو خواتین کے لیے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے داخلہ امتحان کا راستہ صاف کردیا۔عدالت عظمیٰ نے این ڈی اے کے داخلہ امتحانات میں خواتین کے حصہ لینے کے لئے عبوری حکم جاری کیا۔
    جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس رشی کیش رائے کی ڈویژن بنچ نے کُش کالرا کی رٹ پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے عبوری حکم جاری کیا۔عرضی گزار نے این ڈی اے کے امتحان میں شرکت کے لئے خواتین امیدواروں کو اجازت دینے کا حکم کا عدالت عظمی سے مطالبہ کیا تھا۔عدالت نے یونین پبلک سروس کمیشن سے بھی کہا کہ وہ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو ترمیم کے ساتھ شائع کرے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS