شملہ:(یو این آئی) ہماچل پردیش کے کنور کے نیگُلسری میں گذشتہ بدھ کے روز تودہ کھسکنے کے حادثے میں آج مزید تین لوگوں کی لاش برآمد کی گئی جس سے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی۔ اس کے بعد ایک ہفتہ چلنے والے سرچ آپریشن کو آج روک دیا گیا۔ کنور کے ڈپٹی کمشنر عابد حسین صادق نے بتایا کہ آج ساتویں دن صبح میں لاپتہ لوگوں کے لیے سرچ آپریشن چلایا گیا جس میں مزید تین لاشیں برآمد ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملنے والی لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتا اکہ سات دنوں کے سرچ آپریشن میں این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی، پولیس اور ہوم گارڈ نے 13 افراد کو محفوظ نکالا جبکہ 28 افراد کی لاش ملی۔انہوں نے بتایا کہ اب سرچ آپریشن روک دیا گیا ہے۔ گذشتہ بدھ کو پہاڑی چٹانیں گرنے کے سبب ایک بس سمیت کئی گاڑیاں ملبے میں دب گئی تھیں۔
یو این آئی،ایم اے۔
کنور حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 28، سرچ آپریشن روکا گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS