علی گڑھ: (ایجنسی):یوپی کی سیاست میں ایک بڑی آئی ہے کہ متعدد شہروں کے نام تبدیل کرنے کے بعد علی گڑھ کا نام تبدیل کیا جائے گا۔ علی گڑھ کا نام بھی تبدیل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور علی گڑھ کی ضلع پنچایت نے اس معاملہ پر ایک قرارداد بھی منظور کر لی ہے۔ وہیں مین پوری کا نام بھی تبدیل کرنے کی قرارداد ضلع پنچایت سے منظور کی گئی ہے۔ضلع پنچایت کے اجلاس کے دوران علی گڑھ کا نام ہری گڑھ کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔ اس قراردفاد کو کیہری سنگھ اور امیش یادو نے پیش کیا گیا۔ جسے متفقہ طور پر تمام ارکان نے منظور کر لیا گیا۔
ادھر مین پوری کا نام بھی تبدیل کر کے ماین ریشی کے نام پر رکھنے کی قراردا پیش کی گئی۔ مین پوری کا نام تبدیل کرنے کی کئی ارکان نے مخالفت بھی کی۔ تاہم ضلع پنچایت ارکان کی اکثریت کی جانب سے قرارداد کو حمایت دینے کے بعد ضلع پنچایت صدر ارچنا بھدوریا نے مین پوری کا نام تبدیل کر کے ماین نگر کرنے کی قرارداد کو منظور کر لیا۔ضلع پنچایتوں میں منظور کی گئی قراردادوں کو اب یوگی حکومت کے پاس بھیجا جائے گا، جہاں یہ فیصلہ لیا جائے گا کہ ان شہروں کے ناموں کو تبدیل کرنا ہے یا نہیں۔
نام تبدیلی کی سیاست، ہری گڑھ اورماین ریشی ہوں گے دو شہروں کے نام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS