ٹورنٹو:(یو این آئی) کناڈا ،افغانستان میں طالبان کے تیزی سے بڑھتے کنٹرول کے درمیان خاتون کارکنان اور صحافیوں سمیت تقریباً 20 ہزار افغانستانی شہریوں کو پھر سے بسانے میں مدد کرے گا ۔کناڈا کے وزیر امیگریشن مارکو مینڈی سنو کو پریس کانفرنس کے دوران یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’کناڈا 20 ہزار سے زیادہ افغان پناہ گزینوں کا خیرمقدم کرنے کے لئے خصوصی امیگریشن پروگرام تیار کرے گا‘‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کناڈا نے اعلان کیا تھا کہ وہ افغانستان میں کناڈا کی فوجی کوششوں میں مدد کرنے والوں کے لئے بنائے گئے خصوصی امیگریشن پروگرام کے ذریعہ ہزاروں افغانستانی شہریوں کو پھر سے بسائے گا۔افغانستان میں گیر ملکی فوجیوں کی واپسی کے درمیان طالبان کے حملے بڑھ گئے ہیں۔ طالبان نے اب تک افغانستان کی 34 صوبائی راجدھانیوں سے تقریباً نصف اور جنوبی ایشیائی ملک کے تقریباً دو تہائی حصے پر کنٹرول کرلیا ہے۔
کناڈا 20 ہزار افغان شہریوں کو پھر سے بسائے گا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS